سرکاری اداروں میں 71فیصد غیر ملکی ملازمین کی چھٹی
ریاض۔۔۔۔سعودی کابینہ نے 71فیصد سے زیادہ سرکاری غیر ملکی ملازمین کی ملازمتیں ختم کردیں۔کابینہ نے وزارت شہری خدمات کو حکم دیا ہے کہ وہ مذکورہ اسامیوں پر سعودی شہریوں کی تقرری کرے اور مذکورہ ملازمتیں غیر ملکیوں کے بجائے سعودیوں سے پُر کی جائیں۔1814صحت اسامیوں ، 52عمومی ملازمتوں، 336تدریسی عملے اور 19تعلیمی ملازمتیں غیر ملکیوں کی ختم کی گئی ہیں۔