Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ

 
محمد عرفان شفیق۔کویت
یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زیر اہتمام جاری کرکٹ ٹورنامنٹ کا تیسرا اوراختتامی مرحلہ القدیر گراونڈ خیطان میں ہوا۔ میچ سے قبل تقریب کا اختتام تھا جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ اس کے بعد پہلے سیمی فائنل کا ٹاس کیا گیا۔
پہلے سیمی فائنل میں جلیب یونائیٹڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 8 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز ا سکور کیے۔ پاکستان وارئیر کے محمد نواز نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں پاکستان وارئیر نے مقررہ اوورز میں صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر اسکور پورا کر لیا۔ محمد نواز نے 27 رنز بنائے۔ محمد نواز کو آل راونڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
دوسراسیمی فائنل علی ا سپورٹس اور فرینڈز الیون حولی کے درمیان ہواجس میں فرینڈز الیون حولی نے پہلے کھیلتے ہوے مقررہ 8 اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر رنز بنائے جس کے جواب میں علی اسپورٹس اسکور پورا کرنے میں ناکام رہی اور اس طرح دوسرا سیمی فائنل فرینڈز الیون حولی نے جیت لیا۔ عنصر علی کو شاندار بولنگ پر مین آف دی میچ کااعزاز دیا گیا۔
فائنل مقابلہ فرینڈز الیون حولی اور پاکستان وارئیر کے درمیان ہوا جس میں فرینڈز الیون حولی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیااور مقررہ 8 اوورز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوے 3وکٹوں پر 111رنز اسکور کیے۔ جواب میں پاکستان وارئیر نے بھی اپنی اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا مگر وکٹیں جلد گر جانے کی وجہ سے ٹارگٹ پورا نہ کر سکی۔ پاکستان وارئیر مقررہ 8 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 79 رنز اسکور کر سکی۔ اس طرح اس ٹورنامنٹ کا فائنل فرینڈز الیون حولی کے نام رہا۔ محمد عمران کو 66رنز ناٹ آوٹ بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جلیب یونائیٹڈ کے محمد عرفان کو ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے پر ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
امپائرنگ کے فرائض محمد اکبر، وسیم باجوہ، محمد مبین، ندیم حفیظ اور محمد منیب نے انجام دیے جبکہ اسکورنگ مبارک علی، محمد یوسف اور زاہد اقبال نے کی۔ فائنل میچ دیکھنے کیلئے کویت میں موجود مختلف سماجی اور سیاسی تنظیموں کے اکابرین اور کارکنان نے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کیلئے شرکت کی۔سیاسی و سماجی شخصیات نے یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے کارکنان کے عزم حوصلے ، نظم وضبط اور کام سے لگن کے جذبے کی تعریف کی۔ فائنل تقریب میں اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے صدر حافظ حفیظ الرحمان اور پاکستان بزنس کونسل کویت کے صدر محمد عارف بٹ اور ڈائریکٹر پاکستان بزنس کونسل کویت حافظ محمد شبیر نے خصوصی شرکت کی۔ دیگر سیاسی و سماجی شخصیات میں ریاض انجم، سید صداقت ترمذی، اقبال ساحر، جاوید بھٹی، میاں ارشد ، زبیر شرفی ، چوہدری غضنفر جمشید ، میاں عرفان، ڈاکٹر جہانزیب عثمان، چوہدری عدنان افضل ، محمد عرفان عادل، محمد عرفان شفیق، عابد ملک، عبدالشکور ابی حسن، شریف حدیثوی، ملک اخلاق، ارشد نعیم چوہدری، اعجاز ورک، جاوید شاہ، احسان الحق عنایت، نعمان اسلم گھمن، نعیم ارشاد، اخلاق احمد اور جاوید احمد نے شرکت کی۔ 
تمام حاضرین نے یوتھ ونگ کے صدر صدف علی صدف اور ٹورنامنٹ کے آرگنائزرلیاقت بٹ اور ان کی پوری ٹیم کی تعریف کی اور ایک بہترین اور کامیاب پانچویں سالانہ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ پاکستان بزنس کونسل کویت کے صدر عارف بٹ نے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور نظم و ضبط کے پہلے بھی معترف ہیں ، ان نوجوانوں کی طرف سے تسلسل کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد نوجوان نسل کیلئے بہترین خدمت اور مثال ہے۔ یہ نوجوان ہمارا فخر اور سرمایہ ہیں اور ہر کام میں ان کے ساتھ ہیں۔ آخر میں پاکستان، کویت اور امت مسلمہ کے لئے دعائے خیر کی گئی اور مہمانوں کی تواضع پاکستانی مٹھائی اور مشروبات سے کی گئی۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں
 

شیئر: