Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیویارک کے دریائے ہیڈسن سے 2سعودی لڑکیوں کی لاشیں برآمد

    نیویارک - - - -یہاں سعودی قونصل خانہ نے واضح کیا ہے کہ نیویارک میں دریائے ہیڈسن کے ساحل پر پائی گئی 2سعودی بہنوں کی لاشوں کی گتھی سلجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ 2لاشوں میں سے ایک 16سالہ لڑکی اور دوسری 22سالہ لڑکی کی ہے۔ یہ دونوں نیویارک سے 250میل دور ریاست ورجینیا کے فیرفکس مقام پر سکونت پذیر تھیں۔ دونوں کی لاشیں ایک دوسری سے بندھی ہوئی تھیں۔ دونوں کامل لباس میں تھیں۔ ان کے جسم پر زدوکوب کا کوئی نشان نظر نہیں آیا۔ ابھی تک موت کا سبب معلوم نہیں ہو سکا تا ہم پولیس کا خیال ہے کہ دونوں نے جارج واشنگٹن پل سے دریا میں چھلانگ لگا کر خود کشی کی ہو گی۔ نیویارک پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ ہی سے موت کا سبب متعین ہو سکے گا۔ سعودی قونصل خانہ معاملے کی پیروی کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -دشمنوں کے وظیفہ خواروں نے مملکت کے خلاف تشہیری مہم چلائی، شرکاء سیمینار

شیئر: