پیروں کی کھردری جلد کو صاف کرنا مشکل معلوم ہوتا ہے لیکن آپ بے حد آسان طریقے سے پیروں کی کھردری جلد کی صفائی کر سکتے ہیں ۔ نیم گرم پانی میں بےبی لوشن ڈال کر اس میں ہاتھوں اور پیروں کو ڈبو دیں . پندرہ منٹ بعد خشک کرکے لوشن لگا لیں ۔ پیر نرم و ملائم ہوجائیں گے ۔
تین چائے کے چمچ بیکنگ سوڈے کو تھوڑے سے پانی میں گھول لیں اور چہرے پر پندرہ منٹ تک لگانے کے بعد دھولیں ۔ یہ چہرے کی کلینزنگ اور جھریوں کو دور کرنے کے لیے بہترین ہے ۔
رات میں تھوڑے سے بادام کے دانے دودھ میں بھگو دیں . صبح چھلکا اتار کر انہیں باریک پیس لیں اور اس میں کینوں یا لیموں کا رس ملا کر چہرے پر لگائیں ۔ بیس منٹ بعد چہرہ دھو لیں ۔ چند دن اس کے استعمال سے چھائیوں سے مکمل نجات مل جائے گی ۔
ہاتھ دن بھر کاموں میں مصروف رہتے ہیں ۔ صابن واشنگ پاؤڈر اور مختلف کیمیائی اجزا ہاتھوں کی جلد اور ناخنوں کو نقصان پہنچاتے ہیں ۔ ہاتھوں کی خشکی اور کھردراپن دور کرنے کے لئے ہم وزن عرق گلاب اور گلیسرین ملا کر ہاتھوں پر مالش کریں ۔ ہاتھ نرم و ملائم ہوجائیں گے .
منہ کی بدبو دور کرنے کے لیے نیم کے دس بارہ تازہ پتوں کو ایک گلاس پانی میں ابال لیں اور ٹھنڈا ہونے پر اس سے غرارے کریں ۔ نیم کے پتے چونکہ جراثیم کش ہوتے ہیں اس لیے ان کے باقاعدہ استعمال سے منہ کی بو دور ہوجاتی ہے ۔
اگر کا ن یا ناک چھیدنے کے بعد پک جائیں تو ان پر انگلی کی مدد سے عطر لگائیں یا بھونتے ہوئے سالن کا تیل لگائیں . اس کے علاوہ پیٹرولیم جیلی کا استعمال بھی مفید ہے . دو دن کے استعمال سے ہی ناک کان بالکل ٹھیک ہو جائیں گے۔