یوگا سے متعلق عام طور پر ایک غلط فہمی یہ پائی جاتی ہے کہ یہ ورزش صرف وزن کم کرنے اور موٹاپا دور کرنے کے لیے ہے . ایسا ہر گز نہیں . یوگا موٹے افراد اور کم وزن کے لوگوں کے لیے یکساں طور پر مفید ہے. اگر آپ وزن میں اضافہ چاہتے ہیں کہ تو روزانہ ایک گھنٹہ یوگا کو اپنا معمول بنا لیں . چند ہی چنوں میں آپ دیکھیں گے کہ آپ کا کھایاپیا آپ کو لگنا شروع ہو جائے گا . اسطرح آپ یوگا کی مدد سے ایک بہترین باڈی ویٹ اور جسمانی ساخت حاصل کر سکتی ہیں . وزن بڑھانے کے لیے ہاتھوں کا ایک مدرا جسے پرتھوی مدرا کہتے ہیں بہت مفید ہے. دونوں ہتھیلیاں سامنے پھیلا لیں . اب اپنی چوتھی انگلی یعنی رنگ فنگر کو اندر کی طر ف موڑ کر انگوٹھے کے ساتھ اس طرح ملا لیں کہ انگوٹھے اور انگلی کی پوریں آپس میں ملی ہوں . اس مدرا کو 3 سے 15 منٹ تک کھڑے یا بیٹھے کسی بھی حالت میں کیا جا سکتا ہے . اسکے ساتھ گہرے سانس لینے کی مشق بھی کی جائے تو زیادہ فائدہ ہوتا ہے . آلتی پالتی مار کر بیٹھ جائیں . سر ، کمر اور گردن کو ایک سیدھ میں کر لیں . دونوں ہاتھ گٹھنوں پر رکھ کر پرتھوی مدار بنا لیں . اب سانس لیتے ہوئے پیٹ کو باہر کی طرف آنے دیں . اور سانس نکالتے ہوئے پیٹ کے عضلات کو اندر کی طرف کی طرف جانےدیں . اسی طرح گہرے سانس لینے کی مشق جاری رکھیں .
وجر آسن بھی وزن بڑھانے میں مددگار ہے کیونکہ یہ معدےکی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے . لہذا اگر وزن نہ بڑھنے کی وجہ معدے کی خرابی ہوتو وجر آسن اسے ٹھیک کرنے میں مدد دیتا ہے . زمیں پر دوزانو ہو کر اپنے پاؤں پربیٹھ جائیں . کمر اور سر کوایک سیدھ میں کرلیں . اس حالت میں ایک سے تین منٹ تک رہیں . یہ آسن کھانے کے فوراً بعد بھی کیا جا سکتا ہے ۔ اگرچاہیں تو اسی پرپرتھوی آسن بھی لگا سکتے ہیں ۔ یہ آسن آپ کے میٹا بولک ریٹ کو اعتدال پر لا کر وزن بڑھانے میں مدد دیں گے ۔