Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگورقدرت کا خزانہ ،رکھے تندرست و توانا‎

انگورکو کثیر الغذائی پھل کہا جاتا ہے۔ اس کے اندر غذائیت اور توانائی کے بھر پور خزانےموجود ہیں۔انگور کے ایک کپ میں288ملی گرام پوٹاشیم موجود ہوتا ہے  جو  انسانی جسم  کا بلڈ پریشر لیول متوازن رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔  ماہرین کے مطابق سرخ انگور میں ٹرانس ریسوریٹرل   نامی مرکب ذیابطیس، موٹاپے اور امراضِ قلب کو کنٹرول کرنے میں مفید ثابت ہوتا ہے ۔  امریکی ماہرین کے تحقیقی نتائج کے مطابق سرخ انگوروں میں ایسے کئی اجزا دریافت کئے گئے ہیں جو ذیابطیس کی ٹائپ ٹو کو نہ صرف روکتے ہیں بلکہ ان امراض کے علاج میں بھی مفید ہیں۔ انگور جہاں موٹاپا دور کرنے میں معاون ہے، وہیں خون کی کمی پوری کرنے کے لیے بھی ایک بہترین پھل ہے کیونکہ انگور میں آئرن کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔ خون کی کمی یا انیمیا کی صورت میں  باقاعدگی سے انگور کھانے چاہئیں یا انگور کا رس پینا چاہیے۔ خون کی کمی کو دور کرنے کے لئے ایک گلاس انگور کے رس میں2چمچ شہد ملا کر پینے سے خون کی کمی دور ہو جاتی ہے . 
غذائیت سے بھرپور ہونے کے سبب انگور بینائی میں بہتری لانے کے حواے سے بھی ایک مفید پھل ہے۔ اسے کھانے سے بڑھاپے میں اندھے پن کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔  انگور مضر صحت مالیکیولز سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرکے آنکھوں کے افعال کو بحال رکھتا ہے۔انگور کی غذائیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایک کپ لال یا ہرے انگور  کاربوہائیڈریٹ  ،  پروٹین  ،  وٹامن سی  ،وٹامن کے، تھائیامن  ،  رائبوفلاون،وٹامن بی سکس،پوٹاشیم ،کاپر  اور میگنیز  پر مشتمل ہوتا ہے۔ انگور وٹامن سی ، کے اور بیٹا کروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں، جو جسم کے اندر سے نقصان دہ مالیکیولز کو نکال باہر کرتے ہیں۔بڑھتی عمر والے افراد کے لیے جوڑوں کا درد ایک عام مسئلہ ہے۔ انگور کا استعمال جوڑوں کی تکلیف دور کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ ٹیکساس ویمنز یونیورسٹی کے تحقیقی نتائج کے مطابق انگور کھانے سے گھٹنوں کے جوڑ کی تکلیف میں آرام ملتا ہے۔

شیئر: