Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں گلوبل ولیج فیسٹیول کا انعقاد

 نمائندہ اردو نیوز۔ دبئی
 
 گلوبل ویلیج اپنی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ سج گیا۔اس بات کا اعلان گلوبل ویلج کے آفیشلز نے پریس کو بریفنگ میں بتایا۔ گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی بہت سی نئی انٹر ٹینمنٹ بھی شامل کی گئی ہیں ۔سیاحوں اور وزیٹرز کی دلچسپی کیلئے بہت سے تفریحی پروگرامات بالکل مفت فراہم کئے جائیں گے۔ ہفتہ کے ساتوں دن گلوبل ویلیج فیملیز اور وزیٹرز کیلئے کھلا رہے گا۔ یاد رہے کہ ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں لوگ اس فیسٹیول کو دیکھنے کیلئے آتے ہیں جہاں پر تمام ممالک اپنی اپنی ثقافت کے رنگ بکھیرتے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان اور ہندوستان کے پویلین سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں جبکہ یواے ای کا پویلین اپنی افادیت کی وجہ سے بہت مقبول ہے۔
 

شیئر: