Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسلادھار بارش کے باعث الفجیرہ کے 7اسکول بند

الفجیرہ: الفجیرہ میں موسلادھارش بارش کے باعث 7اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔ الامارات الیوم کے مطابق جن اسکولوں میں تعلیم معطل ہوئی ہے وہاں 3700سے زیادہ بچے زیر تعلیم ہیں۔ تعلیمی ادارے نے یہاں موسم کی غیر یقینی کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یہ اسکول وادیوں، ڈھلانوں اور سیلاب کی گزرگاہوں پر واقع ہیں۔ بچوں اور اساتذہ کی سلامتی کے لئے اسکول بند رکھے جائیں۔
 
 

شیئر: