Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: البلد کارپارکنگ سے تجوری کا چور گرفتار

جدہ۔۔۔جدہ پولیس نے البلد محلے میں میونسپلٹی کے ماتحت کار پارکنگ کے کیبن سے تجوری چوری کرتے ہوئے ایک شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گشتی سیکیورٹی فورس البلد کے علاقے میں ڈیوٹی پر تھی۔ اچانک اسے رات کے آخری پہر کار پارکنگ کے کیبن میں غیر معمولی نقل و حرکت نظر آئی۔ فورس نے گاڑی روکی اور وہاں تجوری سے رقم نکالنے کی کوشش کرنے والے شخص کو رنگے ہاتھو ں گرفتار کر لیا۔ چوری میں استعمال کئے جانیوالے آلات بھی ضبط کر لئے۔ پولیس نے معاملہ پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا۔

شیئر: