ریاض۔۔۔پولیس نے اے ٹی ایم کو رقم فراہم کرنے کیلئے جانے والی گاڑی کے مفرور ڈرائیور کی تلاش تیز کر دی۔تفصیلات کے مطابق ریاض انڈسٹریل سٹی میں اے ٹی ایم کو رقم فراہم کرنے کیلئے جانیوالی گاڑی کے ڈرائیور نے اپنے ہمراہ موجود 2سیکیورٹی گارڈز کو ایک تجارتی مرکز سے کھانے پینے کی اشیاء خریدنے کیلئے بھیجا۔ جونہی وہ اترے ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا۔ سیکیورٹی گارڈز نے بینک انتظامیہ کو اس کی اطلاع دیدی۔ پولیس مفرور ڈرائیور کی تلاش بڑے پیمانے پر کر رہی ہے۔ 2دن سے ابھی تک ڈرائیور تک رسائی میں کامیابی نہیں ملی۔