کنٹرول لائن پر گولہ باری،پاکستانی شہری جاں بحق
راولپنڈی ... ہندوستانی فوج نے کنٹرو ل لائن کی پھر خلاف ورزی کی ہے۔ آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا سے ملحقہ لائن آف کنٹرول کے لیپا سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ اور گولہ باری سے ایک شہری محمد ہارون جاں بحق ہو گیا۔ لوگ گھروں کے اندر محصور ہو کر رہ گئے۔ ہندوستانی فوج نے لیپا سیکٹر کے علاقوں بجلدار،غئی پورہ اور بٹلیاں پر گولہ باری اور فائرنگ کی۔ پاک فوج نے گولہ باری کا موثر جواب دیا۔ علاقے میں شدید خوف وہراس ہے ۔