ریاض ۔۔۔سعودی وزارت خزانہ نے مالی سال 2018ء کی تیسری سہ ماہی کی بابت قومی بجٹ رپورٹ پیش کر دی ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے نئے مالیاتی سال کے آغاز سے تیسری سہ ماہی کے اختتام تک 663.1ارب ریال کی آمدنی حاصل کی ۔ 2017ء کے مذکورہ دورانیہ کے مقابلے میں آمدنی 47فیصد زیادہ ہوئی ۔بجٹ خسارہ 9ماہ کے دوران 48.97ریال ہوا۔گزشتہ برس کے ابتدائی 9ماہ کے مقابلے میں بجٹ خسارہ 60فیصد کم ہو گیا۔تیل آمدنی میں47فیصد اضافہ ہوا ۔452.06ارب ریال کی آمدنی ہوئی ۔ تیل کے ماسواء ذرائع سے 211.05ارب ریال کی آمدنی زیادہ ہوئی ۔ گزشتہ برس کے مذکورہ دورانیہ کے مقابلے میں اس سلسلے میں 48فیصد آمدنی زیادہ ریکارڈ کی گئی ۔