Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین فٹ بال فیڈریشن کی صداررت کیلئے شیخ سلمان کی حمایت

کوالالمپور:پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سربراہ فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ ایشین فٹبال فیڈریشن کے آئندہ انتخابات میں ہم شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کی بھرپور حمایت کریں گے اور انہیں دوبارہ اے ایف سی کا صدر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔انہوں نے یہ بات اے ایف سی کانگریس کے اجلاس میںخطاب کے دوران کہی۔ اے ایف سی کانگریس کا دو روزہ اجلاس کوالالمپور میں ہوا جس میں ایشین فٹ بال کے 45 سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ فیصل صالح حیات نے بطور ممبر اے ایف سی شرکت کی جبکہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل فہد خان، عرفان نیازی اور کیپٹن عبید اللہ بھی ان کے وفد میںشامل تھے۔فیصل صالح حیات نے کہا کہ شیخ سلمان نے اپنے موجودہ دور میں ایشین فٹ بال کی ترقی کیلئے بے پناہ کام کیا ہے جس کی وجہ سے خطے میں فٹ بال کا معیار بلند ہوا ہے۔ آج ایشیا کا فٹ بال بہت آگے جا چکا ہے۔ پاکستانی فٹ بال کی ترقی میں بھی شیخ سلمان کا بہت بڑا ہاتھ ہے، ان کے کردار کی وجہ سے ہمیں کھیل کے بے تحاشہ مواقع میسر آرہے ہیں۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: