4شہروں میں موبائل فون سروس آج معطل
اسلام آباد...وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پ4 شہروں اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں جمعہ کو موبائل فون سروس معطل رہے گی۔ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ چاروں شہروں میں موبائل فون سروس صبح 8 بجے سے مغرب تک معطل رہے گی۔ دریں اثناءپنجاب میں تمام سرکاری اسکول بند رہیں گے۔اسلام آباد میں بھی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سندھ حکومت کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق جمعہ کو کراچی میں بھی تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔