سعودی وژن 2030ہر محب وطن کا خواب
واشنگٹن۔۔۔۔یہاں سعودی سفارتخانے کی ترجمان فاطمہ باعشن نے واضح کیا ہے کہ سعودی وژن 2030سرکاری اداروں کے نقشے میں تبدیلی لانے لگا۔سعودی عرب کے سرکاری اداروں میں نوکر شاہی کا رواج تبدیل ہونے لگا۔باعشن نے امریکی عرب پالیسی سازوں کی 27ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی وژن 2030ء ہر سعودی کا خواب بن چکا ہے۔ دسمبر 2015سے مملکت میں تبدیلیوں کے نقوش نمایاں ہونے لگے ہیں۔ مالیاتی رپورٹیں اس کا بہترین ثبوت ہیں۔