Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اٹلی میں تیسرے بچے پر زمین کا تحفہ

روم ... اٹلی کی حکومت نے شرح پیدائش میں اضافے کیلئے والدین کے لئے اہم اعلان کر دیا۔ شرح پیدائش میں اضافے کے لئے 3بچے پیدا کرنے والے والدین کو زمین تحفہ دی جائے گی۔ اٹلی میں اس منصوبے پر کام کرنا شروع کر دیا گیا ۔آئندہ بجٹ میں منصوبے کو شامل کیا جائےگا۔اٹلی سب سے کم شرح پیدائش والا یورپی ملک ہے۔وزیر صحت نے بتایا کہ منصوبہ پہلے دوردراز کے دیہی علاقوں میں شروع کیا جائےگا۔منصوبے کے تحت تیسرا بچہ پیدا کرنے والے والدین کو تحفے میں زمین دی جائےگی۔ وزیر صحت نے بیان میں کہا تھا کہ ملک میں شرح پیدائش تباہ کن حد تک گرچکی ہے جس کے ازالے کیلئے زیادہ بچوں کے حامل والدین کی بونس کی رقم کو بڑھا دیا جائےگا۔ اگر ملک میں شرح پیدائش اسی طرح کم رہی تو اگلے دس سال کے دوران بچوں کی سالانہ پیدائش 3 لاکھ 50 ہزار سے کم ہوجائےگی۔

شیئر: