Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابل میں آتشزدگی،کئی ملین ڈالر کا نقصان

  کابل ...افغان دارالحکومت کابل میں خوفناک آتشزدگی سے سیکڑوں دکانیں جل گئیں ۔ کئی ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے ۔تباہ کاریوں سے نمٹنے کی کوششیں جاری ہیں۔ کئی گھنٹے بعد بھی آگ بھڑک ر ہی ہے۔ سرکاری ترجمان ذاکر اللہ زاہد نے میڈیا کو بتایا کہ فائر بریگیڈ کا عملہ ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ بڑے پیمانے پر تباہی سے 600سے سو زائد کاروبار متاثر ہوئے ۔عینی شاہدین نے بتایا آگ شہر کی سب سے بڑی الیکڑانک مارکیٹ میں لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے سب جل کر خاکستر ہوگیا ۔آتشزدگی کی وجہ الیکٹرک فالٹ بتایا گیا ہے۔

شیئر: