ثانیہ مرزا بیٹے اذھان کے ہمراہ بخریت گھر پہنچ گئیں
حیدرآباد دکن :ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ، وہ اپنے اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے بیٹے اذھان کے ساتھ گھر روانہ ہو گئی ہیں۔ ماں اور بیٹا دونوں صحت مند ہیں۔ہند کی نامور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 30نومبر کو حیدرآباد دکن کے رینبو چلڈرن میٹرنٹی ہوم میں بیٹے کو جنم دیا تھا۔ شعیب ملک ان دنوں متحدہ عرب امارات میں پہلے آسٹریلیا اور اب نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے ہمرا ہ کھیل رہے ہیں۔ تاہم شعیب بیٹے کی پیدائش پر ایک دن کیلئے حیدرآباد میں جا کر اپنی خوشیاں دوبالا کر کے واپس ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں اور پوری توجہ اور بھرپور فارم کے ساتھ اپنی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی اس خوشی کا اعلان کیا تھا۔کھلاڑیوں کی اس جوڑی نے اپنے تمام چاہنے والوں کی مبارکباد کا بھرپور شکریہ ادا کیا ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تبصرے پڑھنے کیلئے اردونیوز"واٹس ایپ اسپورٹس"جوائن کریں