Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بال ٹمپرنگ کو عالمی مسئلہ مردہ وکٹوں نے بنا یا ہے

سڈنی:آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر نے دعویٰ کیا ہے کہ بے جان وکٹوں کے باعث بال ٹمپرنگ بین الاقوامی مسئلہ بن چکاہے تاہم میری موجودگی میں آسٹریلوی ٹیم میں دوبارہ اس طرح کے کسی وا قعہ کا کوئی علم نہیں۔ بال ٹمپرنگ اسکینڈل کے تناظر میں کرکٹ آسٹریلیا کے معاملات پر سامنے آنے والی تفصیلی رپورٹ کے بعد انہوں نے کہا کہ انہیں آسٹریلوی کھلاڑیوں کی جانب سے کیپ ٹاون ٹیسٹ میں گیند کو خراب کرنے کیلئے ریگمال استعمال کرنے کی رپورٹ پر افسوس ہوا تھا۔خیال رہے کہ رواں سال کے شروع میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران آ سٹریلیا کے کھلاڑیوں کی جانب سے جان بوجھ کر گیند کو خراب کرنے کا اسکینڈل سامنے آیا تھا جس کے بعدکپتان ، ان کے نائب اور ایک کھلاڑی کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ہیڈ کوچ ڈیرن لہمین نے استعفیٰ دے دیا اور جسٹسن لینگر کو ان کی جگہ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا۔جسٹن لینگر نے اعتراف کیا کہ یہ ایسا معاملہ نہیں جسے نظرانداز کیا جائے۔ میں ایک لمحے کے لیے بھی نہیں سوچ سکتا کہ ہم نے میدان میں ریگ مال کیسے استعمال کیا اور مجھے اب تک اس اقدام کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی کیونکہ بظاہر اس کی کوئی ضرورت بھی نہیں تھی۔ایک سوال پر آسٹریلوی کوچ نے کہاکہ مجھے جتنی معلومات ہیں اس کے مطابق بال ٹمپرنگ کا یہ مسئلہ کسی ایک ٹیم تک محدود نہیں اور یہ عالمی سطح پرموجود ہے۔اس کی ایک بڑی وجہ مختلف ممالک میں تیار کی جانے والی مردہ اور سست وکٹیں ہیں جن پر مسلسل بولنگ کے باوجود ناکام رہنے پر کپتان اور بولر ایسے منفی اقدامات کے بارے میں سوچنے لگتے ہیں۔ میرے خیال میں دنیا بھر میں وکٹوں کو اسپورٹنگ بنانے کی ضرورت ہے تاکہ مقابلے متوازن ہوں اور کوئی منفی ہتھکنڈوں کے بارے میں سوچنے پر مجبور نہ ہو۔جسٹسن لینگر نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کی ساکھ دوبارہ بحال ہو جائے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تبصرے پڑھنے کیلئے اردونیوز"واٹس ایپ اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: