Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاروق ستار، عامر خان سمیت 60 ملزمان پر فرد جرم عائد

کراچی:  انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں ایم کیو ایم (پاکستان) کے سینئر رہنماؤں فاروق ستار اور عامر خان سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ ذرائع کے مطابق عدالت میں اشتعال انگیز تقریر، قتل، بغاوت اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں فاروق ستار، عامر خان اور دیگر ملزمان پیش ہوئے جہاں عدالت نے 60 ملزمان پر 2 مقدمات میں فرد جرم عائد کردی۔
فرد جرم کے مطابق مقدمے میں مفرور متحدہ قومی موومنٹ کے بانی نے 22 اگست 2016ء کو کراچی پریس کلب کے باہر اشتعال انگیزتقریر کی اور ملزمان نے اس تقریرمیں سہولت کاری کی۔ تقریر میں ملکی سالمیت اور ملکی بغاوت کا اعلان کیا گیا جبکہ ایم کیو ایم کے بانی نے نجی ٹی وی چینلز کے دفاتر پر حملہ کرنے کا بھی کہا۔
عدالت نے ملزمان سے استفسار کیا کہ کیا آپ لوگوں نے یہ سنا جس پرکمرہ عدالت میں موجود تمام ملزمان نے بیک وقت صحتِ جرم سے انکار کیا، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ کچھ تو خدا کا خوف کریں اورسچ بولیں۔ کیا ایسا کچھ نہیں کہا جس پر ملزمان نے ایک بار پھر دہرایا کہ ہم نے ایسا کچھ نہیں سنا۔

شیئر: