گرل فرینڈ کا قتل ، لاش کے 3ٹکڑے دوست کے گھر سے برآمد
نئی دہلی۔۔۔۔ شمالی دہلی کے شالیمارباغ علاقے میں ایک نوجوان نے درندگی کا ثبوت دیتے ہوئےگرل فرینڈ کا سر تن سے جدا کرنے کے بعد لاش کے 3ٹکڑے کرکے فرار ہوگیا۔اطلاع کے مطابق 17سالہ لڑکی جمعہ کو گھر سے غائب ہوگئی تھی۔ اہل خانہ نے شالیمار باغ پولیس اسٹیشن میں لڑکی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔رپورٹ درج ہونے کے پولیس نے لڑکی کی تلاش شروع کردی۔تحقیقات سے پتہ چلا کہ لڑکی آخری مرتبہ اپنے دوست سنی کے ساتھ نظر آئی تھی۔پولیس جب سنی کے گھر پہنچی تو مکان پر تالا لگا ہوا تھا۔دروازہ توڑ کر پولیس اند ر داخل ہوئی تو وہاں کا منظر دیکھ کر پولیس کے ہوش اڑ گئے۔ خون میں لت پت پڑی لاش3ٹکڑوں میں پڑی ہوئی تھی۔پولیس کے اعلیٰ افسران نے موقع واردات سے ثبوت جمع کرکے ملزم کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔