Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم ،آن لائن درخواستوں کی وصولی

اسلام آباد...نادرا ، نیا پاکستان ہاوسنگ ا سکیم کے لئے درخواستیں جمع کرانے کے خواہشمند شہریوں کی سہولت کے لئے آن لائن درخواستوں کی وصولی کا آغاز آئندہ ہفتہ سے شروع کرےگی۔ نادرا اسلام آباد کے ڈائریکٹر رضوان حیدر کے مطابق درخواستیں جمع کرانے کے عمل کو زیادہ سے زیادہ سہل بنانا نادرا کی اولین ترجیح ہے تا کہ دور افتادہ علاقوں کے لوگ اس درخواستیں دینے کی سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں ۔انہوںنے کہاکہ نادرا نے دیہی علاقوں کے عوام کو رہنمائی اور درخواستوں کی وصولی کو سہل بنانے کے لئے موبائل رجسٹریشن وینز (ایم آر ویز) کے دائرہ کار کو بھی بڑھا دیا ہے۔روزانہ کی بنیاد پر 5سے 6 ہزار درخواستیں وصول کی جارہی ہیں۔ رضوان حیدر نے کہا کہ اس اقدام سے رہائش کے لئے شہروں میں آنے والوں کا بوجھ کم ہو جائے گا اور ا نہیں اپنی قریب ترین علاقہ میں ان کی قوت خرید کے مطابق گھرمیسر آئیں گے ۔

شیئر: