سردار خالد ابراہیم انتقال کر گئے
اسلام آباد...سابق صدر آزاد کشمیر غازی ملت سردار ابراہیم خان مرحوم کے صاحبزادے آزاد کشمیر کے سینئر سیاست دان اور قانون ساز اسمبلی کے رکن سردار خالد ابراہیم اتوار کی صبح اسلام آباد کے اسپتال میں انتقال کر گئے ۔مرحوم جموںوکشمیر پیپلز پارٹی کے صدر تھے۔ سردار خالد ابرہیم کو دماغ کی شریان پھٹنے کے سبب گزشتہ روز اسلام آباد کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے رکن قانون ساز اسمبلی سردار خالد ابراہیم خان کی وفات پر پیر کو یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔پورے آزادکشمیر میںتعطیل ہے ۔ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔