Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھرنوں کی سیاست نہیں کرتے،احسن اقبال

نارووا ل...مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) دھرنوں اور توڑ پھوڑ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ملکی ترقی کے کاموں میں رکاوٹ ڈالنا حب الوطنی کے خلاف ہے۔ جعلی مینڈیٹ والوںکو ضمنی انتخابات میں اپنی اوقات کا پتہ چل گیا ۔بدوملہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت انتقامی کاروائیوں سے اپنی حکومت کو سہارادینے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔ جو ملک اور بیرون ملک محب وطن لوگوں کے لئے تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا بہیمانہ قتل لمحہ فکر ہے۔نادیدہ قوتوں کو اپنی غلطیوں کا جلد احساس ہوگا۔

شیئر: