Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارش کے مہم جوؤں کیخلاف قانون سازی

ریاض۔۔۔۔محکمہ شہری دفاع کے ڈائریکٹر جنرل سلیمان العمرو نے واضح کیا ہے کہ بارش کے دوران وادیوں اوربرساتی نالوں سے گزرنے کا سدباب کرنے کیلئے مہم جوؤں کیخلاف قانون بنایا جائیگا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ بار بار کے انتباہ اور آگہی مہم کے باوجود مہم جو برسات کے موسم میں وادیوں سے گزرنے کا خطرہ مول لیکر نہ صرف یہ کہ خود کو ہلاکت میں ڈالتے ہیں ، ریاستی اداروں اور عوام کو بھی غیر معمولی مشکلات سے دوچار کردیتے ہیں۔ایسے لوگوں کیخلاف سخت سزاؤں پر مشتمل قانون بنوائے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:- -  - -سعودی وزیر اطلاعات العواد سے پاکستانی صحافیوں کے وفد کی ملاقات

شیئر: