دنیا کی کوئی بھی طاقت مندرکی تعمیر سے نہیں روک سکتی،کیشو پرساد
سدھارتھ نگر۔۔۔۔اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے اجودھیا میں رام مندر تعمیر کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت اسے تعمیر کرنے سے نہیں روک سکتی۔پارٹی کے ریاستی جنرل سیکریٹری سنیل بنسل کے ساتھ کارکنوں کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے موریہ نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے اس کی تعمیر کی تاریخ نہیں بتائی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اس کیلئے آرڈیننس کا انتظار کرنا ہوگا۔کیشو موریہ نے دعویٰ کیا کہ آئندہ عام انتخابات میں پارٹی 2014 سے بھی زیادہ نشستیں حاصل کریگی۔ انہوں نے راہول گاندھی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی کے بس کا کچھ نہیں،وہ محض عوام کوگمراہ کر رہے ہیں۔نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی کی مخالفت کے نام پر سماج وادی پارٹی، بہوجن سماج وادی پارٹی اور کانگریس کچھ بھی بولتے رہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان پارٹیوں کے پاس ملک کیلئے کوئی بھی اسکیم نہیں اور نہ ہی بی جے پی کی مخالفت کیلئے ان کے پاس کوئی موضوع ہے۔
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں