Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہراسانی میں ملوث افراد کیساتھ کام نہیں کرونگا،عامر خان

 اداکار عامر خان نے بالی وڈ میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات سامنے آنے پر ملوث افرادسے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ وہ ہراسانی میں ملوث افراد سے کام سے متعلق کوئی رابطہ نہیں رکھیں گے۔ ”کافی ود کرن“ میں انٹرویو کے دوران عامر خان نے کہاکہ میں اوراہلیہ کرن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ”می ٹو“ مہم کے تحت سامنے آنے والے ناموں کے ساتھ ہم کام نہیں کریں گے اور ان سے کنارہ کشی اختیارکرلیں گے۔
 

شیئر: