”ٹھگز آف ہندوستان“ نے باہو بلی کا ریکارڈتوڑ دیا
بالی ووڈ اداکار ٹھگ آف ہندوستان' کو مہنگی ترین ہندی فلم قراردیاجارہاہے۔ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان اور امیتابھ بچن کی پہلی بالی وڈ فلم نے باہو بلی کا ریکارڈ توڑدیاہے۔باہو بلی پر 250 کروڑ روپے کی لاگت آئی تھی جبکہ ٹھگز آف ہندوستان کا بجٹ 325 کروڑ روپے بتایاجارہاہے۔ اس لحاظ سے یہ نئی فلم مہنگی ترین فلم ثابت ہوگی۔اس کے اکثر مناظر بحری جہاز میں فلمائے گئے ہیں۔