ون ڈے سیریز : جنید خان، امام الحق اور حارث سہیل امارات پہنچ گئے
دبئی: ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ کو کلین سویپ کرنے کے بعد پاکستانی کرکٹرز صاحبزادہ فرحان، وقاص مقصود اور حسین طلعت وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔ دوسری جانب ون ڈے سیریز کے لئے ٹیم میں شامل کئے جانے والے کھلاڑیوں میں سے جنید خان اسلام آباد، حارث سہیل سیالکوٹ اور امام الحق لاہور روانہ ہو کر امارات میں قومی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔اوپنر امام الحق نے قذافی اسٹیڈیم میں حبیب بینک کی طرف سے قائداعظم ٹرافی ون ڈے کپ کا فائنل بھی کھیلا تھا اور ان کی ٹیم واپڈا کو ہراکر چیمپیئن بن گئی ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کے 3میچوں کا پہلا میچ7نومبر کو ابوظبی میں کھیلا جائے گا۔
کھیلوں کی مزید خبریںاور تجزئیے پڑھنے کیلئے اردونیوز"واٹس ایپ اسپورٹس"جوائن کریں