Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریٹائرڈ امریکی باکسرفلائیڈ مے ویدر کا رنگ میں واپسی کا اعلان

ٹوکیو: امریکی پروفیشنل باکسر فلائیڈ مے ویدر نے ریٹائر منٹ کا اعلان واپس لیتے ہوئے دوبارہ مقابلوں میں شرکت کا اعلان کردیا ہے اور 31دسمبر کو وہ جاپانی کک باکسر ٹینشین ناسوکاوا سے مقابلہ کریں گے۔ فلائیڈ مے ویدر نے 50مقابلے جیتنے کے بعد ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ مقابلے کے لئے جاپانی مکسڈ مارشل آرٹس کمپنی سے معاہدہ کرلیا گیاہے۔ یہ میچ جاپان کے شہر سیٹاما میں ہوگا جس کی دیگر تفصیلات طے کی جا رہی ہیں۔41سالہ مے ویدر کا خود سے21سال چھوٹے باکسر سے مقابلہ شائقین کے لئے دلچسپی کا حامل ہوگا اور اسے غیر معمولی توجہ مل سکتی ہے ۔امریکی باکسر کا کہنا تھا کہ اب میں امریکہ سے باہر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہوں۔ عام خیال یہ تھا کہ مے ویدر رنگ میں دوبارہ واپسی کی صورت میں آئر لینڈ کے کونر میکگریگر یا روس کے خبیب سے مقابلہ کریں گے لیکن انہوں نے بالکل غیر متوقع فیصلہ کیا اور ناقابل شکست جاپانی باکسر کا انتخاب کیا ۔ ناسوکاووا اب تک کک باکنگ کے 27اور مکسڈ مارشل آرٹس کے4مقابلے جیت چکے ہیں جبکہ مے ویدر بھی اپنے کیریئر میں50مقابلوں کے ساتھ ناقابل شکست رہے ہیں ۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے اردونیوز"واٹس ایپ اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: