جنگل میں ایک بادشاہ رہ سکتا ہے، فری اسٹائل باکسر خبیب
ماسکو : لاس ویگاس میں آئرش باکسر کونرمیک گریگر کو ہرانے والے روسی باکسر خبیب عبدالمناف نے کہا ہے کہ جنگل میں صرف ایک بادشاہ ہی رہ سکتا ہے اور وہ میں ہوں کیونکہ میں نے گریگر کو شکست دی ہے۔ مقابلہ جیتنے کے بعد مخالفین کی جانب سے اپنے مذہب ، ملک اور والد کے بارے میں بدزبانی پر رنگ کے باہر جا کر درگت بنانے والے خبیب نے یہ بات امریکی باکسر فلائیڈمے ویدر کو چیلنج کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مے ویدر پرموشنز کے سی ای او لیونارٹ ایلربے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ " جاو اور مے ویدر کو بتا دو کہ ہم دونوں میں مقابلے کا وقت آن پہنچا ہے کیونکہ جنگل میں صرف ایک بادشاہ ہی رہ سکتا ہے اور وہ میں ہوں کیونکہ تم تو گریگر کو شکست نہ دے سکے لیکن میں نے اسے آسانی سے زیر کرلیا" ایلربے نے بعد میں خبیب سے مصافحہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ابھی مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں