Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اہم امریکی شخصیت پاکستان میں‘ وزیر اعظم سے ملاقات متوقع

اسلام آباد:  امریکا کی نائب وزیر خارجہ اپنے ایک روزہ دورے پر پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئیں۔ ذرائع کے مطابق ایلس ویلز پرواز کیو آر 632 کے ذریعے دوحا سے پاکستان پہنچیں۔ جس کے بعد وہ آج وزیر خزانہ اسد عمر اور دیگر حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گی جس میں امریکا کی پالیسی برائے جنوبی ایشیا اور خطے کے دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی آج وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی علاحدہ یا وزیر اعظم کی موجودگی میں ملاقات ہو سکتی ہے۔
 
مزید پڑھیں:- - - - -کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کچلا نہیں جا سکتا‘ ترجمان پاک فوج

شیئر: