کرناٹک ضمنی انتخابات کے نتائج مودی کیلئے سبق آموزہیں،آندھرا پردیش وزیر
حیدرآباد- - - - آندھرا پردیش کے وزیر چندرموہن ریڈی نے کہا ہے کہ کرناٹک کے ضمنی انتخابات کے نتائج،مودی کیلئے سبق آموز ہیں۔انہوں نے ان نتائج پر وجئے واڑہ میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک کے ضمنی انتخابات کے نتائج مودی حکومت مخالف عوامی جذبات کا عکاس ہیں۔انہوں نے اس عزم کااظہار کیا کہ 2019 کے انتخابات میں این ڈی اے کو شکست یقینا ہوگی۔