سبریمالہ مندر کے قریب خاتون کے پہنچنے پر ہنگامہ، کیمرہ مین زخمی
نئی دہلی۔۔۔۔منگل کو کیرالا کے پتھنم تھٹا میں واقع سبریمالہ مندر کے قریب ایک خاتون کے پہنچنے پر اس کی عمر کو دیکھتے ہوئے پیروکاروں ہنگامہ برپا کردیا اور خاتون کو مندر میں جانے سے روکتے ہوئے اسے دھکا دیکر باہر کردیا۔ للیتا نےجب دعویٰ کیا کہ اس کی عمر 50برس سے زیادہ ہے تو وہا ں موجودپیروکاروں کی بھیڑ نے اس سے آدھار کارڈ طلب کئے بعد ازاں غلط بیانی کا الزام لگاتے ہوئے خاتون کو اندر جانے سے روک دیا۔پولیس نے خاتون کو مظاہرین کی بھیڑ سے نکال کرپولیس کیمپ پہنچایا۔ہنگامے کے دوران مقامی ٹی وی چینل کا کیمرہ مین زخمی ہوگیا۔واضح ہو کہ سپریم کورٹ کی جانب سے تمام عمر کی خواتین کو مندر میں داخلے کی اجازت دینے کے فیصلے کے بعد گزشتہ ماہ یہاں پُرتشدد ہنگامہ برپا ہوگیا تھا جس کے پیش نظرآج مندر کے اطراف کثیر تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے۔