Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میزورم میں چیف الیکشن افسر کے خلاف مظاہرہ،دفتر کا محاصرہ

ایزول-  - - -میزورم میں چیف الیکشن افسر ایس بی ششانک کوعہدے سے ہٹانے کے سلسلے میں الیکشن کمیشن اور مرکزی حکومت پرزورڈالنے کیلئے ہزاروں طلبہ،سماجی کارکنان اور خواتین سمیت کثیرتعداد میں لوگوں نے منگل کو احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے دفتر کا محاصرہ کرلیا۔غیر سرکاری تنظیموں(این جی او)کی مشترکہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ششانک ’برو‘کمیونٹی کی حمایت میں کام کررہے ہیں اور ریاست کے چیف سیکریٹری برائے داخلی امور لالننماویا چوآنگو کا تبادلہ کرکے انہیں مرکزی وزارت داخلہ بھیجنے کے ذمہ دار ہیں ۔اس لئے انہیں دفتر میں داخل نہیں ہونے دیا جائےگا۔مظاہرے میں شریک ایل جورم سانگا نے کہاکہ ہر عمر کے لوگ یہاں موجود ہیں۔مظاہرین ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے  ششانک کے خلاف نعرے بازی کررہےتھے۔
مزید پڑھیں:- -  - - -بہو نےساس کو گھر سے نکال دیا،بھیک مانگ کر لکھ پتی بن گئی
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: