Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت یمن کو مدد دینے والوں میں سرِ فہرست ہے ، اقوام متحدہ

نیویارک۔۔۔اقوام متحدہ نے اعتراف کیا ہے کہ یمن کو مدد دینے والے ممالک میں سعودی عرب سرِ فہرست ہے۔اقوام متحدہ نے 2018ء کے دوران دنیا بھر کے ممالک سے یمن کو امداد پیش کرنے کی اپیل کی تھی۔ اس پر مملکت نے 530ملین ڈالر پیش کئے ۔ یہ دنیا بھر کے ممالک سے مطلوبہ رقم 1.54ارب ڈالر کا بڑا حصہ تھا۔اقوام متحدہ میں متعین سعودی سفارتی مشن نے توجہ دلائی کہ سعودی عرب 2.01ارب ڈالر کی امداد یمن کو دے چکا ہے ۔ 

شیئر: