Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی کی آلودہ فضاسانس کے مریضوں کیلئے انتہائی خطرناک، ڈاکٹرسرینواس

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی کے 25 علاقوں میں فضا میں آلودگی انتہائی نچلی سطح پر پہنچ چکی ہے۔ڈاکٹروں نے آگاہ کیا ہے کہ اس دیوالی کے موقع پر گزشہ سال کے مقابلہ ’’کم آلودگی پھیلانے والے پٹاخے‘‘ جلائے جانے کے بعد بھی آلودگی کی سطح میں کافی اضافہ ہو سکتا ہے۔ وہیں دوسری جانب دہلی کے وزیر ماحولیات عمران حسین نے فضائی آلودگی کم کرنے کے سلسلے میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ دیوالی کے موقع پر پٹاخے جلانے سے گریز کریں۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق ہندمیں ہر سال اسموگ اور آلودگی کے باعث 10 لاکھ سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ یہاں کی فضادنیا کے کسی بھی بڑے شہر کے مقابلے میں انتہائی زہریلی ہے۔ ہر سال نومبر میں یہاں اسپتالوں میں سانس کے مرض میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔دہلی کے سر گنگارام اسپتال کے ڈاکٹر سرینواس اور کے گوپی ناتھ نے کہاکہ سانس کی بیماری میں مبتلا پھیپھڑے کا آپریشن کرانے والے مریضوں کی حالت پر تشویش ہے۔ دہلی کی فضامیں سانس لیناان مریضوں کیلئےانتہائی خطرناک ہے۔
مزید پڑھیں:- - -  - -پی این بی گھوٹالہ: میہل چوکسی کے معاون دیپک کلکرنی کولکتہ سے گرفتار
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں
 

شیئر: