Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیاپناہ گزینوں کو واپس نہ بھیجا جائے ، اقوام متحدہ

نیویارک ۔۔۔اقوام متحدہ نے بنگلہ دیش کو خبردارکیاہے کہ وہ صوبہ رکھین کے لاکھوں روہنگیاپناہ گزینوں کو وطن واپس بھیجنے کامنصوبہ ترک کردے کیونکہ اس بات کاخطرہ ہے کہ انہیں وہاں شدید مظالم کاسامنا کرنا پڑے گا۔ میانمار میں انسانی حقوق کے بارے میں ا قوام متحدہ کی خصوصی نمائندے لی یانگی نے ایک بیان میں کہاکہ اگست2017ء میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے بعد میانمار سے 7 لاکھ سے زائدروہنگیاپناہ گزینوں نے بنگلہ دیش میں پناہ لی تھی۔

شیئر: