ریاض۔۔۔محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات سے آئندہ اتوار تک مملکت بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔ گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ موسم دگرگوں رہے گا۔ مکہ مکرمہ ریجن میں کہیں موسلا دھار اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہو گی۔ طائف، میسان، الکامل، رنیہ ، تربہ ، خلیص، اضم، المویہ، نمرہ میں موسلا دھار جبکہ ثول ، جدہ ، الشعیبہ، اللیث اور القنفذہ میں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔مدینہ منورہ کے مشرقی علاقوں مہد الذھب، الحناکیہ اور السویرقیہ میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی۔ تبوک ، باحہ ، فیفا، العارضہ،القصیم ، ریاض ، الشرقیہ اور الجوف میں موسلا دھار اور درمیانے درجے کی بارش کے امکانات ہیں۔ دریں اثناء بدھ کو الدوادمی کمشنری اور ا سکی تحصیلوں باحہ ریجن شہر کمشنریوں او رتحصیلوں میں بارش ہوئی۔ کہیں درمیانے درجے کا سلسلہ رہا جبکہ دیگر مقامات پر بوندا باندی ہوتی رہی۔