جدہ۔۔۔جدہ میونسپلٹی نے البوادی اور الربوہ محلوں میں خلاف قانون سرگرمیوں کا نوٹس لے لیا ۔ 71ٹینکرز ضبط کر لئے جبکہ فٹ پاتھوں پر قائم57عارضی دکانیں صاف کرا دیں ۔ آبادی کے اندر کھلے ہوئے 83ورکشاپس سربمہر کرا دئیے۔المطار بلدیہ کے چیئرمین محمد الزہرانی نے انتباہ دیا کہ تمام محلوں میں کیڑے مار دوائوں کا چھڑکائو کرایا جا رہا ہے۔صفائی کے انتظامات مزید بہتر کر دئیے گئے ہیں۔