Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سے امریکی عہدیدار کی ملاقات

ریاض۔۔۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سے بدھ کو امریکی دفتر خارجہ میں انسداد دہشت گردی ادارے کے رابطہ کار نے ملاقات کی۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ کے حالات حاضرہ کا جائزہ لیا  اور دہشت گردی کے انسداد کیلئے دونوں ملکوں میں قائم ربط و ضبط کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سعودی دفتر خارجہ کے متعدد عہدیدار بھی موجود تھے۔ دوسری جانب سعودی وزیر خارجہ سے مملکت  میں  متعین ارجنٹائن کے سفیر نے ملاقات کر کے باہمی دلچسپی کے امور او ردوطرفہ تعلقات پر گفت  و شنید کی۔ 

شیئر: