نیب شدید مالی بحران کا شکار
اسلام آباد...حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث قومی احتساب بیورو شدید مالی بحران کا شکار ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے وزیراعظم عمران خان سے اپنی ملاقات کے دوران ملازمین کے الاونسز اور دیگر فنڈز بحال کرنے کی بات کی تھی ۔ عمران خان نے انہیں یقین دلایا تھا کہ وہ نیب کو مالی بحران سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ضروری فنڈز کا اجرا جلد کرا دیں گے تاہم وزیرخزانہ نے رقم نہ ہونے کا بہانہ بنا کر فنڈز دینے سے انکار کردیا ۔ نیب فنڈز گزشتہ دور حکومت میں بھی روکے گئے تھے تاکہ بحران کے باعث اہم انکوائریوں میں پیشرفت نہ ہو سکے ۔