Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شطرنج ورلڈ چیمپیئن شپ : فائنل لندن میں ہو گا

لندن: 2018 ء کی شطرنج  ورلڈ چیمپیئن شپ کا فائنل آج ہورہا جس میں ناروے کے میگنس کارلسن اور امریکہ کے فیبریچیو کاروانا کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ اس فائنل کے فاتح کو گیارہ لاکھ ڈالر کا انعام ملے گا۔27سالہ میگنس کارلسن 2013 سے مسلسل چیمپیئن شپ جیتتا چلا آرہا ہے۔ دوسری جانب امریکی کھلاڑی کاروانا1972ء میں فشر کے بعد امریکہ میں پیدا ہونے والے پہلے کھلاڑی ہیں جو کسی چیمپیئن کو چیلنج کر رہے ہیں ۔ فشر نے اس وقت کے سوویت یونین کے بورس سپیسکی کو شکست دے کر چیمپیئن شپ جیتی تھی۔ کاروآنا اور میگنس اس سے پہلے 56 مرتبہ مقابلہ کر چکے ہیں جس میں کارلسن کو برتری حاصل رہی اور 23 مقابلے جیتے اور 22 ہار چیت کے بغیر ختم ہوئے۔ 
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے اردونیوز"واٹس ایپ اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: