Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ٹی آئی حکومت بھیک مانگنے کے سوا کچھ نہیں‘ بلاول

اسلام آباد:  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکمراں جماعت پر سخت تنقید کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کو بھکاری قرار دے دیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا نمایندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے پاس نہ تو خارجہ پالیسی ہے اور نہ ہی کوئی معاشی لائحہ عمل، یہ صرف بھیک مانگنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ اس حکومت کے دور میں ایوان میں قومی معاشی صورت حال پر کوئی بات نہیں ہوتی جبکہ حکومت نے تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو مہنگائی تلے دبا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ مستقبل قریب میں مہنگائی کا ایک اور طوفان آنے والا ہے۔وزیر اعظم سے متعلق بلاول بھٹو نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت میں عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے۔ وہ کہتے کچھ اور کرتے کچھ ہیں۔ حکومت کے 100 روزہ پلان میں صرف 10 روز باقی رہ گئے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے کیا گیا کوئی ایک وعدہ بھی ابھی تک پورا نہیں کیا جا سکا اور حکومت اپنے اپنے دعووں میں ناکام نظر آتی ہے۔
مزید پڑھیں:-  - - -پرانے قوانین موجودہ عہد کے مطابق بدلنے کی ضرورت ہے‘ چیف جسٹس

شیئر: