Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عافیہ صدیقی کی رہائی‘ امریکا غور کرے گا

اسلام آباد:  دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی پر غور کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کے ساتھ ملاقات میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ ویسے ہی اٹھایا گیا جیسے پاکستان پہلے امریکی حکام کے ساتھ اس اہم موضوع پر بات کرتا رہتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی معاون وزیر خارجہ نے معاملے پر غور کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ہیوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرل ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے باقاعدہ ملاقات بھی کرتے ہیں، جس کا مقصد ان کی صحت سے متعلق ان کے اہل خانہ کو آگاہ رکھنا ہے جبکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جانب سے اگر کوئی پیغام ان کے خاندان تک پہنچانا ہو تو اس کا بھی بندوبست کیا جاتا ہے۔ انہوں ڈاکٹر محمد فیصل نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جلد ہی ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ میری سزا غیر قانونی ہے رہائی کے لیے عمران خان میری مدد کریں۔
مزید پڑھیں: - - - - -سندھ میں نئے سیاسی اتحاد کی تیاریاں؟

شیئر: