8نومبر2018ء جمعرات کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار ’’المدینہ‘‘ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
٭شاہ سلمان نے آج القصیم اور حائل کے طلبہ کیلئے چھٹی کا حکم جاری کردیا
٭خادم حرمین شریفین نے القصیم میں 16ارب ریال سے زیادہ لاگت کے 600ترقیاتی و تعلیمی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھ دیا
٭خالد الفیصل نے ’’ الاعتدال انسٹیٹیوٹ‘‘ کا افتتاح کر کے میانہ روی کے فروغ کی جہت میں ایک اور قدم اٹھایا
٭مقروض نادار قیدیوں کی فوری رہائی کے اقدامات کر لئے گئے، وزیر انصاف
٭اسکولوں کے طلبہ کیلئے انگریزی سکھانے والے 7نئے کورس منظور
٭ہنر مند مدینہ منورہ میں ایک چھت کے تلے کام کرینگے
٭724کاشتکاروں پر 10ملین ریال کے قرضے معاف کر دئیے گئے
٭یمنی فوج نے الحدیدہ کی ناکہ بندی کر لی ، حوثیوں کے لئے امداد کی ترسیل بند
٭امریکی کانگریس منقسم ،سینیٹ پر ری پبلکن اور ایوان نمائندگان پر ڈیموکریٹک کا غلبہ
٭نجی اداروں میں سعودی ملازمین کی تعداد میں 5.7فیصد کا اضافہ ہوا ، محکمہ شماریات