Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حب الوطنی کے شاندار مناظر

9نومبر 2018ء جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبارالبلاد کا اداریہ نذر قارئین

    القصیم اور حائل کے دورے نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کیلئے عوام کی غیر معمولی محبت کو فطری شکل میں اجاگر کردیا۔ انہوں نے قصیم اور حائل میں اپنے عزیز ہموطنوں سے ملاقاتیں کی۔ ان کیلئے عظیم الشان ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد رکھے۔ بہت سارے منصوبوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر عوام کے چہروں سے خوشی پھوٹ رہی تھی۔ قائد اعلیٰ اور عوام کے درمیان محبت و مودت کے جذبات پوری دنیا نے فطری شکل میں دیکھے۔
    سعودی عرب کے قائد اعلیٰ کے دورہ قصیم اور حائل سے اندرون و بیرون مملکت یہ پیغام بھی گیا کہ خوشحالی اور ترقی کے نئے افق روشن ہونگے۔ روشن مستقبل کا نقشہ عوام کے سامنے ایک بار پھر پوری قوت کے ساتھ سامنے آیا۔ نئے دورے سے مسلمہ سچائی کی تاکید ہوئی کہ سعودی قیادت زندگی کے مختلف شعبوں میں ملک کے تمام علاقوں کی ضرورتوں کو ہمیشہ مدنظر رکھتی ہے۔ سعودی عرب کے تمام علاقے قائد اعلیٰ کے دل و دماغ میں رہتے ہیں۔ نئے دورے سے مزید ترقی اور مزید خوشحالی کے دروازے کھلے۔ ہمہ جہتی منصوبوں سے ہر علاقے کے باشندوں کو فائدہ ہوگا۔ شرح نمو بڑھے گی۔ محبت اور تعمیر کی کاوشیں تیز ہونگی۔ ترقی کا پہیہ تیزی سے گھومے گا۔ پوری دنیا کو یہ پیغام جائیگا کہ سعودی عرب اور اس کے قائدین مختلف سطحوں پر معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے پُرعز م ہیں۔

مزید پڑھیں:-  - - -خادم حرمین شریفین نے حائل میں 8شعبوں کے 259منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھ دیا

شیئر: