گوگل کمپنی جلد دو نئے فون متعارف کرائے گی
گوگل کی جانب سے دو نئے مڈ رینج اسمارٹ فون متعارف کرانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ ان اسمارٹ فونز کا کوڈنیم بونیٹو اور سارگو سامنے آیا ہے۔ اسمارٹ فونز کا ممکنہ طور پر اسنیپ ڈریگن 710 پروسیسر کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔ اسمارٹ فونز میں فور کے ایچ ڈی آر ویڈیو ریکارڈنگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی کو بھی حصہ بنایا جائے گا۔یہ فون اینڈرائیڈ ون آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کریں گے۔ ان اسمارٹ فونز کو بنانے کا مقصد نئی مارکیٹ مثلاً انڈیا وغیرہ تک رسائی حاصل کرنا ہے۔