Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معیشت کا بھرکس نکل گیا،فضل الرحمان

 تیمرگرہ ...جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الر حمٰن نے کہا ہے کہ دھاند لی کی بنیاد پر قائم ہو نے والی حکومت کو کبھی تسلیم نہیں کیا ۔ناکام پالیسیوں نے معیشت کا بھرکس نکال دیا ۔ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کرنے والے آج دنیا بھر میں بھیک مانگنے پرمجبور ہے۔ آسیہ مسیح کی بریت کا فیصلہ حکومت اور عدلیہ پر بین الاقوامی دباﺅکانتیجہ ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں بلکہ مدارس کو ختم کرنے کے خلاف جنگ تھی ۔ ریاست اپنی ناکامی تسلیم کریں۔ چکدرہ جامعہ رحمانیہ میں علما ءکنونشن سے خطا ب میں فضل رحمان نے کہا کہ عدالت مان لے کہ ہم بے بس ہے۔ریاست اپنا جرم تسلیم کرے کہ یہ کام ہم نے بین الاقوامی دباﺅ کے نتیجے میں کیا ہے۔ اس سال جنوری میں یورپی یونین کا وفد آیا تھا جنہوں نے کہا تھا کہ اب ہماری امداد آسیہ کی رہائی سے مشروط ہوگی۔ اسلئے تو بیرونی دنیا فیصلے پر اطمینان کا اظہار کر رہی ہے جس فیصلہ پر کفر اطمینان کا اظہار کریں ایسے فیصلے کی کیا حیثیت ہوگی۔

شیئر: