Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماسکو میں افغان امن کانفرنس کا آغاز

 ماسکو، کابل۔۔۔ ماسکو میں افغان امن کانفرنس کا آغاز ہوگیا ۔اس کا مقصد افغان اور طالبان قیادت کے درمیان براہ راست مذاکرات کی بنیاد رکھنا ہے۔طالبان کا کہنا ہے کہ ماسکو میں امن سے متعلق بات چیت کا مطلب مذاکرات نہیں ۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ ’روس پْرامید ہے کہ ان مشترکہ کوششوں سے افغانستان کی تاریخ کا نیا باب شروع ہوگا۔ کانفرنس میں افغان رہنماؤں اور طالبان دونوں کی شمولیت بہت اہمیت کی حامل تھی جس کا مقصد براہ راست مذاکرات کے آغاز کے لیے مناسب حالات پیدا کرنا ہے۔سرگئی لاروف نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ آپ ایک سنجیدہ اور کارآمد گفتگو کریں جو افغانستان کے لوگوں کی امیدوں کو مستحکم کرے۔افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ وہ کانفرنس میں 5 نمائندگان بھیج رہے ہیںتاہم ان کے نمائندگان کابل انتظامیہ کے وفد سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں کریں گے۔یہ کانفرنس کسی فریق سے مذاکرات کرنے کے لیے نہیں بلکہ افغانستان کے مسئلے کے پْرامن حل کے لیے ہے۔گزشتہ روز روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ طالبان کا وفد اعلیٰ سطح کے بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کر رہا ہے۔

شیئر: